کراچی ( کامرس ڈیسک) عالمی اور مقامی مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا، جبکہ چاندی کے نرخ بھی بڑھ گئے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 153 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 4,713 ڈالر اور فی اونس چاندی 75 ڈالر ہو گئی۔عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات کے نتیجے میں پاکستان میں فی تولہ سونا 15,300 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 13,117 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہو گئی۔فی تولہ چاندی 200 روپے اضافے کے بعد 7,984 روپے پر پہنچ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 171 روپے بڑھ کر 6,844 روپے ہو گئی۔