سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، خریداروں کے لیے اہم خبر

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی، خریداروں کے لیے اہم خبر

Oct 12, 2026|ویب ڈیسک

کراچی( کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد قیمتی دھاتوں کے نرخ نیچے آگئے ہیں۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ۲۴ قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں ۲ ہزار ۱۰۰ روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت ۴ لاکھ ۳۹ ہزار ۹۳۶ روپے ہوگئی۔اسی طرح ۱۰ گرام سونے کا نرخ بھی ایک ہزار ۸۰۰ روپے کم ہوکر ۳ لاکھ ۷۷ ہزار ۱۷۴ روپے پر آگیا۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ۲۴ قیراط فی تولہ چاندی ۲۳ روپے سستی ہونے کے بعد ۶ ہزار ۵۳۲ روپے میں فروخت ہونے لگی۔دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت نیچے آگئی، جہاں فی اونس نرخ میں ۲۱ ڈالر کی کمی کے بعد سونا ۴ ہزار ۱۷۴ ڈالر کی سطح پر آگیا۔

بنکاک