کراچی (کامرس ڈیسک)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کم ہو کر 4 ہزار 305 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازار پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی۔اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 70 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے مطابق فی تولہ چاندی 144 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 359 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی 123 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 268 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔