عالمی منڈی میں خام تیل سستا، امریکی انتخابات کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، امریکی انتخابات کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی

Nov 5, 2026|ویب ڈیسک

کراچی ( کامرس ڈیسک)امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث مختلف اقسام کے تیل کی قیمتیں نیچے آگئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 7 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 88 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جبکہ برینٹ خام تیل تقریباً 9 فیصد سستا ہونے کے بعد 94 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا۔اسی طرح متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اس کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری جانب پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 71 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا۔