اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان میں معاشی بہتری کے اقدامات کے بعد عالمی مالیاتی اداروں اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔آئی ایم ایف کے مطابق حالیہ معاشی اصلاحات نے معیشت کو استحکام دینے اور اعتماد بحال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ موڈیز اور دیگر عالمی ریٹنگ اداروں نے بھی پاکستان کی معاشی سمت میں بہتری اور سرمایہ کاری کے امکانات کو مثبت قرار دیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک اور مختلف بین الاقوامی سرویز کے مطابق کاروباری اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ متعدد کاروباری اداروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہتر ملک قرار دیا ہے۔
عالمی اداروں کا پاکستان کی معیشت پر اعتماد بحال، سرمایہ کاری کے مثبت رجحانات میں اضافہ
4 گھنٹے قبل