واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کا عالمی برادری نے خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہا ہے۔برطانوی وزیرِاعظم نے اس معاہدے کو خطے میں جنگ کے خاتمے اور استحکام کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیتے ہوئے ثالثی میں کردار ادا کرنے والے ممالک پاکستان، قطر اور دیگر کی کوششوں کو سراہا۔چین نے بھی پہلے مرحلے کی مفاہمتی یادداشت پر اتفاق کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کے کردار کو اہم قرار دیا اور کہا کہ وہ خطے میں سفارتی حل کی حمایت جاری رکھے گا۔قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ نے معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اسے علاقائی سفارتی کوششوں میں اہم شراکت دار قرار دیا۔ایرانی سفارتخانے نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات تاریخ غیر معمولی موڑ لیتی ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت خطے میں امن اور تجارت کی بحالی میں مدد دے گی۔سعودی عرب، ترکیہ، جاپان، نیوزی لینڈ، فرانس اور آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کیا اور اسے دیرپا امن کی جانب مثبت قدم قرار دیا۔یورپی ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور واضح و قابلِ تصدیق اقدامات کی صورت میں پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے تنازع کے پرامن حل کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا۔
عالمی برادری کا امریکا ایران معاہدے کا خیرمقدم، پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف
واپس خبروں پر
Category:
تجارت