جیانکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ، سوشل میڈیا پر بحث
نیو یارک( شوبز ڈیسک)امریکی اداکار جیانکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی الشیخ کے مطابق اداکار نے سعودی عرب میں ایک پروجیکٹ کے دوران کلمہ شہادت پڑھ کر اسلام قبول کیا اور بعد ازاں اپنی پروڈکشن ٹیم کے ہمراہ مسجد میں نماز بھی ادا کی۔ترکی الشیخ نے کہا کہ اداکار کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں قیام کے دوران مثبت تجربات، لوگوں کی مہمان نوازی اور کام کے ماحول سے متاثر ہو کر سامنے آیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں انہیں اپنی ٹیم کے ساتھ نماز ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔جیانکارلو ایسپوزیٹو کو ٹی وی سیریز ”بریکنگ بیڈ“ اور ”بیٹر کال ساؤل“ میں شاندار اداکاری کے باعث عالمی شہرت حاصل ہے۔