لاہور(کامرس ڈیسک) عالمی منڈی کی صورتحال کے اثرات کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بعد مقامی مارکیٹ میں گھی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولہ کلو گھی کے کنستر کی قیمت میں مزید دو سو پچاس روپے تک اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد مختلف برانڈز کے کنستر کے نرخ سات ہزار چار سو پچاس سے بڑھ کر سات ہزار چھ سو روپے تک پہنچ گئے ہیں۔رواں ماہ کے دوران مجموعی طور پر گھی کی قیمت میں پانچ سو روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا جا چکا ہے، جبکہ پام آئل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مزید مہنگائی کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے اثرات براہ راست روزمرہ اشیاء پر پڑتے ہیں، جس کے نتیجے میں مہنگائی کا بوجھ عام آدمی پر مزید بڑھ جاتا ہے۔
گھی کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے، عوام پر مہنگائی کا نیا وار
4 گھنٹے قبل