سپانتک چوٹی پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی نماز جنازہ ادا

سپانتک چوٹی پر جاں بحق ڈاکٹر اسما مشتاق کی نماز جنازہ ادا

Sep 9, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) سپانتک چوٹی سر کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والی ڈاکٹر اسما مشتاق کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈاکٹر اسما مشتاق نے 20 اگست کو سپانتک چوٹی سر کی تھی، تاہم واپسی کے دوران 6 ہزار 400 میٹر کی بلندی پر زندگی کی بازی ہار گئیں۔مقامی رضاکار کوہ پیماؤں نے 31 اگست کو ان کی میت سپانتک بیس کیمپ منتقل کی تھی۔برطانیہ میں مقیم ڈاکٹر اسما مشتاق کا تعلق لاہور سے تھا۔ ان کی نماز جنازہ میں عزیز و اقارب سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔