منی پور میں نسلی فسادات کی نئی لہر، کشیدگی میں اضافہ
Jul 13, 2026|ویب ڈیسک
منی پور ( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کی نئی لہر کے باعث صورتحال ایک بار پھر کشیدہ ہو گئی ہے، جبکہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق منی پور کے ضلع امپھال کے جنوبی علاقے میں حالیہ پرتشدد واقعات کے دوران متعدد مکانات کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔بھارتی جریدے دی اسٹیٹ مین کے مطابق گھروں کو آگ لگانے اور بڑھتی ہوئی کشیدگی نے منی پور میں امن کی صورتحال کو ایک مرتبہ پھر خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔واقعے کے بعد کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ حکام حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔