فرانس کی شاندار فتح، ناروے کو 1-4 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن

فرانس کی شاندار فتح، ناروے کو 1-4 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن

Jun 27, 2026|ویب ڈیسک

بوسٹن( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے گروپ آئی کے تمام میچز مکمل ہو گئے ہیں، جس میں فرانس نے ناروے کو 1-4 سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ بوسٹن میں ہونے والے اس میچ میں فرانس نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ عثمان ڈیمبیلے نے 7ویں، 20ویں اور 32ویں منٹ میں ہیٹ ٹرک اسکور کی، جو ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین ہیٹ ٹرک بھی قرار دی گئی۔ چوتھا گول ڈیزائرے دوئے نے انجری ٹائم میں کیا۔ ناروے کی طرف سے واحد گول تھیلو آسگارڈ نے اسکور کیا، جبکہ ٹیم کے کوچ نے اس میچ کے لیے ابتدائی لائن اَپ میں دس تبدیلیاں کیں۔