جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملہ، چار افراد جاں بحق
Jul 7, 2026|ویب ڈیسک
بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران ایک گاڑی کو نشانہ بنائے جانے سے چار افراد جاں بحق ہو گئے۔لبنان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے العقیدہ میں اسرائیلی فوج نے ایک گاڑی پر میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں یوسف شمعون پبلک اسکول کی پرنسپل، ان کی والدہ، ایک غیر ملکی گھریلو ملازمہ اور ایک شامی شہری شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ افراد اپنے آبائی گھر کا جائزہ لینے کے لیے علاقے میں گئے تھے۔لبنانی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کے مختلف قصبوں میں متعدد رہائشی مکانات کو بھی دھماکوں سے تباہ کیا۔اسرائیلی فوج کی جانب سے اس واقعے پر فوری طور پر کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا۔