سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

Aug 18, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو دل کی تکلیف کے باعث نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیرِ علاج ہیں۔باسط علی کی اہلیہ کے مطابق سابق کرکٹر کو انجیوپلاسٹی کے لیے اسپتال لایا گیا، تاہم ان کی موجودہ طبی صورتحال کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔55 سالہ باسط علی نے پاکستان کی جانب سے 19 ٹیسٹ اور 50 ایک روزہ میچز کھیلے، ٹیسٹ کرکٹ میں 858 جبکہ ون ڈے میں 1265 رنز بنائے۔