دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا مبینہ خودکشی سے جاں بحق

دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا مبینہ خودکشی سے جاں بحق

Sep 9, 2026|ویب ڈیسک

نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست دہلی کے سابق چیف سیکرٹری راکیش مہتا نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔بھارتی حکام کے مطابق 1975 بیچ کے 75 سالہ آئی اے ایس افسر راکیش مہتا 6 ستمبر کو نوئیڈا کے سیکٹر 82 میں واقع اپنے فلیٹ میں مردہ پائے گئے۔پولیس کے مطابق فلیٹ سے مبینہ خودکشی کا نوٹ بھی برآمد ہوا، جس میں راکیش مہتا نے اپنی ذہنی کیفیت اور صحت سے متعلق مسائل کو انتہائی قدم اٹھانے کی وجہ قرار دیا۔ فارنزک ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرکے شواہد بھی اکٹھے کرلیے۔واقعے کے وقت راکیش مہتا کی اہلیہ سمنتی مہتا دہرادون میں اپنے بیٹے کے پاس موجود تھیں۔ شوہر کی جانب سے مسلسل فون کالز کا جواب نہ ملنے پر انہیں تشویش ہوئی۔پولیس واقعے کے مختلف پہلوؤں اور مبینہ خودکشی کے نوٹ میں درج تفصیلات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد راکیش مہتا کی لاش اہلخانہ کے حوالے کردی گئی۔