سابق افغان آرمی چیف کا طالبان پر پاکستان مخالف دہشت گردوں کی حمایت کا الزام

سابق افغان آرمی چیف کا طالبان پر پاکستان مخالف دہشت گردوں کی حمایت کا الزام

Jul 17, 2026|ویب ڈیسک

کابل( مانیٹر نگ ڈیسک) افغانستان کے سابق آرمی چیف جنرل سمیع سادات نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں حملوں میں ملوث دہشت گرد عناصر کو افغان طالبان کی حمایت حاصل ہے۔جنرل سمیع سادات کے مطابق طالبان پاکستان مخالف مسلح گروہوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اور ان کے بھارت کے ساتھ قریبی روابط بھی موجود ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ طالبان کو بھارت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے، جبکہ یہ رقوم مختلف مسلح گروہوں، جن میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان بھی شامل ہیں، تک پہنچتی ہیں۔سابق افغان آرمی چیف نے مزید الزام لگایا کہ بھارتی مالی معاونت پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور طالبان مذکورہ گروہوں کو پاکستان کے خلاف کارروائیوں میں معاونت فراہم کرتے ہیں۔نوٹ: اس خبر میں شامل الزامات سابق افغان آرمی چیف جنرل سمیع سادات کے بیانات پر مبنی ہیں۔ ان دعوؤں پر افغان طالبان اور بھارتی حکام کا مؤقف اس خبر میں شامل نہیں ہے۔