کراچی( کامرس ڈیسک)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے باوجود ملک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 ارب 21 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 17 ارب 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں بھی 3 کروڑ 82 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ مجموعی طور پر 5 ارب 50 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 25 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی ذخائر 22 ارب 58 کروڑ 85 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ حالیہ اضافہ آئی ایم ایف قسط اور پانڈا بانڈز سے حاصل ہونے والی آمدنی کے باعث ممکن ہوا، تاہم اسی عرصے میں کچھ بیرونی قرضوں کی ادائیگیاں بھی کی گئیں۔
بیرونی ادائیگیوں کے باوجود زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ
9 گھنٹے قبل