پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی پوزیشن مستحکم

پہلا ٹیسٹ: دوسرے روز پاکستان کی پوزیشن مستحکم

Jul 27, 2026|ویب ڈیسک

ٹاروبا( سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر قومی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے اور میچ میں مضبوط پوزیشن حاصل کر لی۔دوسرے روز پاکستانی باؤلرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کو 311 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد علی نے چار جبکہ محمد عباس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں پاکستان نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے دن کے اختتام تک 199 رنز بنائے۔ کپتان شان مسعود 88 رنز کے ساتھ ناقابلِ شکست ہیں، جبکہ سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔دیگر بلے بازوں میں امام الحق نے 63 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ اذان اویس کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے اب مزید 112 رنز درکار ہیں۔