اباسین خبر

فیفا ورلڈ کپ: پیراگوئے نے ترکیہ کو 0-1 سے شکست دے دی، فیصلہ کن گول گالرزا نے کیا

فیفا ورلڈ کپ: پیراگوئے نے ترکیہ کو 0-1 سے شکست دے دی، فیصلہ کن گول گالرزا نے کیا

 ترکیہ( سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں پیراگوئے نے ترکیہ کو 0-1 سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کر لیے۔میچ میں واحد اور فیصلہ کن گول گالرزا نے اسکور کیا، جس کی بدولت پیراگوئے نے برتری حاصل کی اور میچ اپنے نام کر لیا۔دوسری جانب اسی ٹورنامنٹ میں دیگر میچز بھی کھیلے گئے جن میں نتائج نے گروپ اسٹیج کی صورتحال مزید دلچسپ بنا دی۔ایک میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو 0-1 سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کی، جبکہ امریکہ نے آسٹریلیا کو 2-0 سے ہرایا۔امریکا کی یہ کامیابی اس لیے بھی نمایاں رہی کہ ٹیم نے 96 سالہ ورلڈ کپ تاریخ میں پہلی بار مسلسل دو میچ جیتے، اور گروپ ڈی میں اپنی پوزیشن مضبوط کر لی۔