فٹبال فروخت نہیں ہو رہا، فارورڈ منصوبہ آمدن بڑھانے کیلئے ہے:فیفا

فٹبال فروخت نہیں ہو رہا، فارورڈ منصوبہ آمدن بڑھانے کیلئے ہے:فیفا

Aug 1, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)عالمی فٹبال تنظیم فیفا نے مجوزہ فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے پر سامنے آنے والے اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنے تمام 211 رکن ممالک سے حقائق کی بنیاد پر رائے حاصل کرنا چاہتا ہے۔فیفا کا کہنا ہے کہ کوئی ایک تنظیم دنیا کے تمام رکن ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی، اس لیے مستقبل کے فیصلے تمام رکن ممالک سے مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔بیان میں فیفا نے واضح کیا کہ فٹبال فروخت نہیں کیا جا رہا اور ادارہ ایسا کوئی اقدام نہیں کرے گا۔فیفا کے مطابق مجوزہ منصوبے کے تحت تجارتی سرگرمیوں کو ایک الگ ذیلی ادارے کے ذریعے منظم کرنے کی تجویز ہے، تاہم یہ ادارہ مکمل طور پر فیفا کی ملکیت اور نگرانی میں کام کرے گا۔عالمی فٹبال تنظیم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد تجارتی آمدن میں اضافہ کرنا ہے تاکہ حاصل ہونے والے فوائد دنیا بھر کے تمام 211 رکن ممالک تک پہنچائے جا سکیں۔