وفاقی بجٹ 2026-27: ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس ریلیف کا امکان

3 گھنٹے قبل
وفاقی بجٹ 2026-27: ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس ریلیف کا امکان

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) آئندہ وفاقی بجٹ 2026-27 کے حوالے سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکس ریلیف دیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ بجٹ میں فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی کی جا سکتی ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق شق 236K کے تحت پراپرٹی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس 1.5 فیصد سے کم ہو کر 0.25 فیصد تک آ سکتا ہے۔اسی طرح پراپرٹی کی فروخت پر شق 236C کے تحت ودہولڈنگ ٹیکس 4.5 فیصد سے کم ہو کر 1.5 فیصد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق پراپرٹی سیکٹر کے ٹیکس نظام میں ان تبدیلیوں کے حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی ادارے کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم نان فائلرز کیلئے کسی قسم کی ریلیف کا امکان نہیں ہے اور ان پر پراپرٹی کی خرید و فروخت پر تقریباً 10.5 فیصد تک ٹیکس بدستور برقرار رہے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال جولائی سے مارچ کے دوران ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی میں 29 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم بھاری ٹیکسوں کے باعث کیپٹل گین ٹیکس کی وصولی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔