اسلام آباد( کامرس ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر تمام فیلڈ فارمیشنز میں ہفتہ وار تعطیل ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کو بھی تمام متعلقہ دفاتر کھلے رہیں گے۔ایف بی آر کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق ٹیکس دہندگان اب معمول کے مطابق ہفتہ اور اتوار کے روز بھی اپنے ٹیکس واجبات جمع کرا سکیں گے۔سرکلر میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام بڑے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایل ٹی اوز)، درمیانے ٹیکس دہندگان دفاتر (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس دفاتر (سی ٹی اوز) اور علاقائی ٹیکس دفاتر (آر ٹی اوز) 23 اور 24 مئی 2026 کو بھی کھلے رہیں گے۔مزید بتایا گیا ہے کہ ان دنوں میں متعلقہ دفاتر ٹیکس اور ڈیوٹیز کی وصولی کے لیے معمول کے مطابق خدمات انجام دیتے رہیں گے۔
ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، تمام ٹیکس دفاتر ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلے رہیں گے
14 گھنٹے قبل