ایف بی آر کے نئے ٹیکس اقدامات، ڈیجیٹل نگرانی اور جرمانے بڑھا دیے

ایف بی آر کے نئے ٹیکس اقدامات، ڈیجیٹل نگرانی اور جرمانے بڑھا دیے

Sep 10, 2026|ویب ڈیسک

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ایف بی آر نے ٹیکس نظام میں متعدد نئی تبدیلیاں متعارف کرادی ہیں، جن میں فیس لیس آڈٹ، اسیسمنٹ اور اپیل کے ساتھ الگورتھمک سیٹلمنٹ بھی شامل ہے۔سوشل میڈیا سے حاصل ہونے والی آمدن پر 5 فیصد ٹیکس جبکہ لائف انشورنس کی بعض ادائیگیوں پر 15 فیصد تک حتمی ٹیکس عائد کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بینکنگ لین دین کی ڈیجیٹل نگرانی کا نیا نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔ الیکٹرانک وسائل نصب، استعمال یا برقرار نہ رکھنے کی صورت میں پہلے ڈیفالٹ پر ٹرن اوور کا ایک فیصد یا 10 لاکھ روپے، جو رقم زیادہ ہو، بطور جرمانہ عائد ہوگی، جبکہ بعد میں ہر سہ ماہی ڈیفالٹ پر 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بین الاقوامی کریڈٹ، ڈیبٹ یا پری پیڈ کارڈز کے ذریعے ادائیگی پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے 0.5 فیصد کردی گئی ہے۔مزید برآں ٹی وی ڈراموں اور اشتہارات پر عائد ایڈوانس ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے۔