فاطمہ ثنا کا ایشیا کپ میں بھرپور کارکردگی کے عزم کا اظہار

فاطمہ ثنا کا ایشیا کپ میں بھرپور کارکردگی کے عزم کا اظہار

Aug 25, 2026|ویب ڈیسک

لاہور( سپورٹس ڈیسک) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے لیے ٹیم کی تیاریاں تسلی بخش انداز میں جاری ہیں اور ہر میچ ہمارے لیے یکساں اہمیت رکھتا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران فاطمہ ثنا نے بتایا کہ انگلینڈ کی دی ہنڈرڈ لیگ میں شرکت ان کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں لیگ کھیلنے والی پہلی پاکستانی خاتون کرکٹر بننا ان کے لیے اعزاز ہے۔قومی کپتان کے مطابق دی ہنڈرڈ میں اچھی کارکردگی سے پاکستان کی دیگر خواتین کھلاڑیوں کے لیے بھی بین الاقوامی لیگ کے مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹیم دبئی کی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہے اور گزشتہ سیریز میں ہونے والی غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے انہیں دوبارہ نہیں دہرایا جائے گا۔فاطمہ ثنا نے واضح کیا کہ ایشیا کپ میں ٹیم کی توجہ کسی ایک مقابلے کے بجائے پورے ٹورنامنٹ میں مسلسل بہتر کھیل پیش کرنے پر مرکوز ہے۔