فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، پی سی بی کی تصدیق

14 گھنٹے قبل
فخر زمان اور صائم ایوب آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر، پی سی بی کی تصدیق

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز سے قبل اہم اپڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ فخر زمان اور صائم ایوب انجریز کے باعث سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق دونوں کھلاڑی اس وقت ری ہیب کے مرحلے سے گزر رہے ہیں اور پی سی بی میڈیکل اسٹاف کی نگرانی میں ان کی بحالی کا عمل جاری ہے۔بورڈ نے دونوں کرکٹرز کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ قومی اسکواڈ اور کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے مزید اپڈیٹس جلد جاری کی جائیں گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 30 مئی سے راولپنڈی میں ہوگا۔