صوبائی کابینہ میں توسیع، پانچ نئے وزراء کو محکموں کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی

9 گھنٹے قبل
صوبائی کابینہ میں توسیع، پانچ نئے وزراء کو محکموں کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی

پشاور( اباسین خبر)پشاور میں صوبائی حکومت نے اہم انتظامی اور سیاسی فیصلے کرتے ہوئے کابینہ میں توسیع کر دی ہے اور پانچ نئے وزراء کو مختلف محکموں کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔جاری کردہ باضابطہ نوٹیفیکیشن کے مطابق نذیر احمد عباسی کو محکمہ توانائی و بجلی کا قلمدان دیا گیا ہے۔شکیل احمد کو محکمہ مواصلات و تعمیرات (کمیونیکیشن اینڈ ورکس) کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔محمد عارف کو محکمہ معدنیات و معدنی ترقی کا قلمدان سونپا گیا ہے، جبکہ طارق محمود آریانی کو محکمہ ریونیو و اسٹیٹ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔اسی طرح شفیع اللہ جان کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔