پی سی بی نے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس اور معاوضوں میں تبدیلی کر دی
Jun 27, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کی سالانہ فیس میں اضافہ کر دیا ہے اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی نئی پالیسی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق فیس میں اضافے پر کئی ڈیپارٹمنٹس نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے کی کم از کم حد بھی مقرر کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ون ٹیم کی سالانہ فیس ڈیڑھ کروڑ روپے، جبکہ گریڈ ٹو گولڈ ٹیم کی فیس 42 لاکھ اور سلور ٹیم کی فیس 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔