انگلینڈ ویمن فائنل میں، جنوبی افریقہ کو 40 رنز سے شکست
لندن( سپورٹس ڈیسک) ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ ویمن نے جنوبی افریقہ ویمن کو 40 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز ہی بنا سکی۔اس سے قبل انگلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز اسکور کیے۔ کپتان نیٹ شاور برنٹ نے 47 گیندوں پر 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 11 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا، جبکہ ہیدر نائٹ نے 58 رنز کی اہم اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ملابا اور شبنم اسماعیل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ہدف کے تعاقب میں تزمین برٹس 51 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہیں۔انگلینڈ کی جانب سے لارین بیل اور چارلی ڈین نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایونٹ کے فائنل میں میزبان انگلینڈ کا مقابلہ آسٹریلیا سے اتوار 5 جولائی کو ہوگا۔