سہ ملکی سیریز، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جائزہ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سہ ملکی سیریز، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جائزہ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

لندن( سپورٹس ڈیسک) پاکستان میں آئندہ ماہ ہونے والی سہ ملکی ون ڈے سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی جائزہ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی ٹیم کا دورہ معمول کے مطابق ہے، جس کے دوران لاہور اور راولپنڈی میں میچز کے لیے انتظامات کا معائنہ کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ جائزہ ٹیم آج لاہور میں مقررہ مقامات کا دورہ کرے گی، جس کے بعد راولپنڈی جاکر انتظامات کا جائزہ لے گی۔ذرائع کے مطابق ٹیم کی سیکیورٹی اداروں اور انتظامیہ کے حکام سے ملاقاتیں بھی طے ہیں۔واضح رہے کہ انگلینڈ کو آئندہ ماہ سہ ملکی ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ سیریز کے مقابلے 18 سے 31 اکتوبر تک لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔