احتشام ہمایوں نے آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا میں سلور میڈل جیت لیا

احتشام ہمایوں نے آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا میں سلور میڈل جیت لیا

Aug 25, 2026|ویب ڈیسک

تیونس( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے ٹینس کھلاڑی احتشام ہمایوں نے آئی ٹی ایف جے 30 اکاؤڈا، تیونس میں ڈبلز مقابلے کا سلور میڈل اپنے نام کرلیا۔احتشام ہمایوں نے بیلاروس کے الیگزینڈر ویارسوتسکی کے ساتھ مل کر ڈبلز فائنل میں عمدہ کھیل پیش کیا، تاہم فیصلہ کن مقابلے میں انہیں تیونس کے اناش بن یوسف اور الجزائر کے یاسین مغاری نے 3-6، 6-2 اور 6-10 سے شکست دے دی۔فائنل میں شکست کے باوجود احتشام ہمایوں اور ان کے ساتھی کو رنر اپ قرار دیا گیا اور پاکستانی کھلاڑی نے سلور میڈل حاصل کیا