ڈریسنگ روم لیکس، رضوان اور امام الحق این سی سی آئی اے میں پیش
Sep 11, 2026|ویب ڈیسک
لاہور ( سپورٹس ڈیسک)محمد رضوان اور امام الحق ڈریسنگ روم لیکس کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں پیش ہوگئے اور تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی۔نجی ٹی وی کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری طلبی کے نوٹس پر دونوں کرکٹرز ادارے کے دفتر پہنچے اور اپنی حاضری مکمل کروائی۔ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے حکام نے محمد رضوان اور امام الحق کے موبائل فون بھی تحویل میں لے لیے ہیں۔ موبائل فونز کو پہلے ان لاک کروا کر ان کا تجزیہ کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں تکنیکی جانچ اور فارنزک کے لیے بھیجا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کے تکنیکی اور فارنزک جائزے کے بعد معاملے کی مزید تفتیش آگے بڑھائی جائے گی۔