پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز
Sep 10, 2026|ویب ڈیسک
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کے کیش لیس معیشت کے ایجنڈے کے تحت پاکستان میں ڈیجیٹل لین دین کے رجحان میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈیجیٹل لین دین کرنے والے افراد کی تعداد 20 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے۔وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے کیش لیس اکانومی کے منصوبے کے تحت ملک میں ڈیجیٹل لین دین میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔بلال اظہر کیانی کے مطابق ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے بڑھ کر 20 لاکھ سے زائد ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں جون 2026 تک مقررہ ہدف حاصل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل لین دین کرنے والوں کی تعداد میں مزید اضافے کا ہدف بھی پورا کرے گی۔