ترسیلات زر میں کمی، مارچ میں 3.8 ارب ڈالر موصول

5 گھنٹے قبل
ترسیلات زر میں کمی، مارچ میں 3.8 ارب ڈالر موصول

کراچی( کامرس ڈیسک)سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے مارچ 2026 کے دوران ترسیلات زر کی مد میں تین اعشاریہ آٹھ ارب امریکی ڈالر ملک میں موصول ہوئے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق ترسیلات زر میں ماہانہ بنیادوں پر سولہ اعشاریہ پانچ فیصد جبکہ سالانہ بنیادوں پر پانچ اعشاریہ پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔تاہم رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ، یعنی جولائی سے مارچ کے دوران مجموعی طور پر تیس اعشاریہ تین ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں آٹھ اعشاریہ دو فیصد زیادہ ہیں۔ گزشتہ برس اسی مدت میں اٹھائیس ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔مارچ کے دوران ترسیلات زر کے اہم ذرائع میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور امریکا شامل رہے، جہاں سے بڑی مقدار میں رقوم پاکستان بھیجی گئیں۔