جنوبی وزیرستان میں کرفیو نافذ، شہریوں کی آمدورفت پر پابندی
Sep 14, 2026|ویب ڈیسک
پشاور( اباسین خبر) جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل سرویکئی میں آج صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق کرفیو کے دوران سرویکئی کے تمام بازار بند رہیں گے جبکہ شہریوں کی نقل و حرکت بھی مکمل طور پر محدود ہوگی۔کرفیو کے باعث سرویکئی، مولے خان سرائے، رغزئی، بروند اور سپینکئی کے راستے متاثر ہوں گے، جبکہ چگملائی، سپلاتوئی، شاہور، مولے خان سرائے اور مادی جان کے راستے بھی بند رہیں گے۔ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت سے سفر کیا جاسکے گا، جبکہ ایمبولینس، فائر بریگیڈ اور دیگر ہنگامی خدمات کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔