پشین میں سی ٹی ڈی آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

پشین میں سی ٹی ڈی آپریشن، 6 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

Sep 14, 2026|ویب ڈیسک

پشین( اباسین خبر) ضلع پشین کے علاقے سرانان میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران 6 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 4 اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے آپریشن کیا، جس کے دوران دونوں جانب سے شدید فائرنگ ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی میں 6 مبینہ دہشتگرد مارے گئے جبکہ 4 سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ سرانان اور گردونواح میں سیکیورٹی مزید بڑھا دی گئی ہے۔