اباسین خبر

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار، پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 1.62 ڈالر کمی کے بعد 75.25 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ 1.39 ڈالر کمی کے بعد 78.16 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کا مربن کروڈ 2.47 ڈالر کمی کے بعد 71.84 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے۔ادھر ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا، تاہم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا اور ہنڈرڈ انڈیکس 887 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال ہونے کے آثار بھی نمایاں ہوئے ہیں۔شپنگ ڈیٹا کے مطابق سعودی عرب کے پرچم بردار تین سپر ٹینکرز تقریباً 60 لاکھ بیرل خام تیل لے کر آبنائے ہرمز سے گزرے، جو حالیہ ہفتوں میں اس راستے سے ہونے والی سب سے بڑی ترسیل قرار دی جا رہی ہے۔