ضلع کرم میں تحصیل کمپلیکس کے قریب کریکر دھماکا، 2 افراد زخمی

ضلع کرم میں تحصیل کمپلیکس کے قریب کریکر دھماکا، 2 افراد زخمی

Aug 28, 2026|ویب ڈیسک

 پشاور( اباسین خبر)ضلع کرم کی تحصیل صدہ کمپلیکس کے مرکزی گیٹ کے قریب سڑک پر کریکر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی عنایت کے مطابق دھماکے کی جگہ کے قریب صدہ پولیس تھانہ اور نادرا سینٹر سمیت اہم سرکاری دفاتر قائم ہیں۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے صدہ تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ کمپلیکس کے گیٹ پر اس سے قبل بھی دستی بم حملہ ہوچکا ہے، جبکہ موجودہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔