مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) مختلف ممالک میں غیرقانونی افغان تارکین وطن کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں، جہاں حالیہ دنوں میں متعدد افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔افغان جریدے ہشت صبح کے مطابق پولینڈ نے 71 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا، جن میں متعدد افغان باشندے بھی شامل ہیں۔پولش بارڈر گارڈز کے مطابق لتھوانیا اور بیلاروس سے ملحقہ سرحدی علاقوں میں کارروائیوں کے بعد قانونی کارروائی مکمل ہونے پر گرفتار افراد کو لتھوانیا کے حوالے کر دیا گیا۔ادھر ترکیہ کے شہر بولو میں ترک پولیس نے غیرقانونی طور پر مقیم 20 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ترک امیگریشن ایجنسی کے مطابق رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران مجموعی طور پر 19 ہزار 574 افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (UNHCR) کے مطابق افغانستان میں جاری بحران، غربت اور انسانی حقوق سے متعلق مسائل لاکھوں افراد کی بیرون ملک نقل مکانی کی بڑی وجوہات ہیں، جبکہ حالیہ کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ مختلف ممالک غیرقانونی امیگریشن کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔