کامن ویلتھ گیمز کی میڈلسٹ فاطمہ زہرہ وطن پہنچ گئیں، لاہور ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال
Aug 4, 2026|ویب ڈیسک
لاہور (سپورٹس ڈیسک) کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں پاکستان کے لیے واحد میڈل حاصل کرنے والی باکسر فاطمہ زہرہ وطن واپس پہنچ گئیں، جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا، جس کے ساتھ وہ کامن ویلتھ گیمز میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئیں۔پاکستانی باکسر نے 60 کلوگرام کیٹیگری میں مقابلہ کیا، تاہم سیمی فائنل میں انہیں کینیڈا کی حریف باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکیں۔فاطمہ زہرہ کی کامیابی کو پاکستانی کھیلوں میں ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔