اسلام آباد( کامرس ڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر حکومت پاکستان نے 75 روپے مالیت کا خصوصی یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ سکہ 25 مئی 2026 سے اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے کاؤنٹرز پر عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔مرکزی بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو اجاگر کرنا ہے۔
پاک چین سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ پر 75 روپے کا یادگاری سکہ جاری
9 گھنٹے قبل