لارڈز ٹیسٹ کے بعد تبدیلیاں میرے لیے بھی حیران کن تھیں:بابر اعظم

لارڈز ٹیسٹ کے بعد تبدیلیاں میرے لیے بھی حیران کن تھیں:بابر اعظم

Sep 9, 2026|ویب ڈیسک

لاہور ( سپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کی اطلاع انہیں بھی اچانک ملی اور اس عمل سے وہ پہلے سے آگاہ نہیں تھے۔بابر اعظم کے مطابق کھلاڑیوں میں کی جانے والی تبدیلیاں نہ ان کی مشاورت سے ہوئیں اور نہ ہی انہیں ان فیصلوں کی پیشگی معلومات یا منظوری حاصل تھی۔انہوں نے بتایا کہ انہیں ٹیم میں تبدیلیوں کا علم پاکستان کرکٹ بورڈ کے باضابطہ بیان کے ذریعے ہوا۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابی نظام کے تحت کپتان ہونے کی حیثیت سے انہیں اس عمل سے باخبر ہونا چاہیے تھا۔اس سے قبل لارڈز ٹیسٹ کے اختتام پر سات کھلاڑیوں کو ٹیم سے باہر کیے جانے کے فیصلے پر بابر اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ کسی سوچ بچار کے بعد ہی کیا ہوگا۔انگلینڈ کے خلاف ایجبسٹن ٹیسٹ سے ایک روز قبل بابر اعظم پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے آئے۔ لارڈز ٹیسٹ میں پاکستان کی 194 رنز سے شکست پر گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان نے تسلیم کیا کہ ٹیم کسی بھی شعبے میں توقعات کے مطابق کارکردگی پیش نہیں کر سکی۔