برائیڈن کارس ڈربی میں پولیس حراست کے بعد بغیر چارج رہا

برائیڈن کارس ڈربی میں پولیس حراست کے بعد بغیر چارج رہا

Aug 24, 2026|ویب ڈیسک

لندن( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس کو ڈربی کے ایک نائٹ کلب کے باہر پیش آنے والے مبینہ واقعے کے بعد پولیس نے مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا، تاہم بعد میں انہیں بغیر کسی الزام کے رہا کردیا گیا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں برائیڈن کارس کو پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہتھکڑی لگا کر لے جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعے کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کی جانب سے کارس کو حراست میں لیے جانے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہوئیں اور ہتھکڑی لگانے کے معاملے کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔برائیڈن کارس کو ساتھی کھلاڑی میتھیو پوٹس کے ساتھ ڈربی میں دیکھا گیا تھا۔ وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ کا حصہ ہیں، تاہم پہلے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوئے تھے۔