برازیل آخری لمحے میں فتح سمیٹ کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
ہوسٹن( سپورٹس ڈیسک)فٹ بال ورلڈ کپ میں برازیل نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جاپان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ برازیل کی جانب سے فیصلہ کن گول کھیل کے آخری لمحات میں گیبرئیل نے اسکور کیا۔ہوسٹن میں کھیلے گئے میچ کے پہلے ہاف میں برازیل کی ٹیم اپنی روایتی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جاپان نے 29ویں منٹ میں سانو کے گول کی بدولت برتری حاصل کر لی۔ پہلے ہاف کے اختتام تک جاپان کو ایک صفر کی سبقت حاصل تھی۔دوسرے ہاف میں برازیلین کھلاڑیوں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور مسلسل حملوں کے نتیجے میں کیسی میرو نے شاندار ہیڈر کے ذریعے مقابلہ برابر کر دیا۔اضافی وقت کے اختتام سے ایک منٹ قبل گیبرئیل نے گول کر کے برازیل کو دو ایک سے کامیابی دلائی اور ٹیم کو پری کوارٹر فائنل میں پہنچا دیا، جہاں اس کا مقابلہ ناروے یا آئیوری کوسٹ سے ہوگا۔