بیلجیئم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینیگال کو شکست دے کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
Jul 2, 2026|ویب ڈیسک
سیٹل( سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 کے دلچسپ ناک آؤٹ میچ میں بیلجیئم نے سینیگال کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔سیٹل میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں دونوں ٹیموں نے آغاز ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور شائقین کو بھرپور مقابلہ دیکھنے کو ملا۔مقررہ وقت کے اختتام اور اضافی وقت کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر تھیں، تاہم اضافی وقت میں بیلجیئم کے یوری ٹیلی مانس نے پنالٹی پر فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔بیلجیئم نے یہ برتری برقرار رکھتے ہوئے میچ 3-2 سے اپنے نام کیا اور ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔اس کامیابی کے بعد بیلجیئم اگلے مرحلے میں مزید سخت حریف کا سامنا کرے گا۔