اسلام آباد( کامرس ڈیسک)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکس وصولی کے لیے 23 اور 24 مئی 2026 کو بینکوں کی مجاز شاخیں کھلی رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کی وہ تمام شاخیں جو ہفتہ کو معمول کے مطابق کھلی رہتی ہیں، ہفتہ 23 مئی اور اتوار 24 مئی کو صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کھلی رہیں گی۔ اس اقدام کا مقصد ٹیکس دہندگان کو کاؤنٹر پر ادائیگی میں سہولت فراہم کرنا ہے۔اسٹیٹ بینک نے ہدایت کی ہے کہ متعلقہ شاخیں اس وقت تک کھلی رکھی جائیں جب تک نیشنل بینک اور نفٹ کو سرکاری لین دین کی کلیئرنگ میں سہولت درکار ہو۔مزید کہا گیا ہے کہ بینک اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکس اور ڈیوٹیز کی آن لائن ادائیگی کے لیے انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپ، اے ٹی ایم اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز بلا تعطل کام کرتے رہیں۔
ٹیکس ادائیگی میں سہولت، ہفتہ اور اتوار کو بھی بینک برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایت
1 گھنٹے قبل