بلوچستان میں حالات انتہائی خراب، عوام پناہ گزین بن سکتے ہیں: عبدالمالک بلوچ

بلوچستان میں حالات انتہائی خراب، عوام پناہ گزین بن سکتے ہیں: عبدالمالک بلوچ

Aug 28, 2026|ویب ڈیسک

 کوئٹہ( اباسین خبر)نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، جہاں نوجوانوں کی ہلاکت، لوگوں کے لاپتہ ہونے، چوری، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔تربت پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین جنگی حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں اور مذاکرات کے لیے تیار نہیں، جس کا سب سے زیادہ نقصان بلوچ عوام کو ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ صورتحال مزید بگڑی تو بلوچ عوام پناہ گزین بننے پر مجبور ہوسکتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں مجموعی طور پر جنگی کیفیت پیدا ہوچکی ہے اور عام شہری خوف و بے یقینی کا شکار ہیں۔ ان کے مطابق نیشنل پارٹی نے ابتدا ہی سے تعلیم، صحت، آزادیٔ اظہار، زبان و ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں اداروں کے قیام اور استحکام پر توجہ دی ہے۔