کوئٹہ (کامرس ڈیسک نیوز) گورنر بلوچستان نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 جون کو طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس 17 جون کو شام 4 بجے منعقد ہوگا، جس میں مالی سال 2026-27 کا صوبائی بجٹ پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔