بلوچستان اسمبلی میں معرکہ حق پر قرارداد منظور، پاک افواج اور قیادت کو خراجِ تحسین

1 گھنٹے قبل
بلوچستان اسمبلی میں معرکہ حق پر قرارداد منظور، پاک افواج اور قیادت کو خراجِ تحسین

کوئٹہ ( اباسین خبر) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران معرکہ حق کی سالگرہ کے موقع پر پاک افواج اور اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔قرارداد وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے پیش کی گئی جس میں معرکہ حق میں پاک افواج کی شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پاک فوج نے معرکہ حق میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی، جبکہ پاک فضائیہ نے دشمن کے کئی طیارے مار گرائے اور متعدد ایئربیسز کو نقصان پہنچایا۔ایوان نے صدر مملکت، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بہترین فیصلوں اور قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ بلوچستان کے عوام اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور قوم پاکستان کے دفاع، استحکام اور ترقی کے لیے متحد رہے گی۔