بابر اعظم پہلا ٹیسٹ کھیلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا
Aug 18, 2026|ویب ڈیسک
ہیڈنگلے( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی شرکت کا فیصلہ آج پریکٹس سیشن کے بعد کیا جائے گا۔بابر اعظم پریکٹس میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے، تاہم انہوں نے ہیڈنگلے اسٹیڈیم میں ہونے والے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران انجری کا شکار ہونے والے شان مسعود نے بھی پریکٹس کی۔قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے کہا کہ ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی شامل ہیں اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شروع ہوگا۔