بابر اعظم کی فاطمہ زہرا کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

بابر اعظم کی فاطمہ زہرا کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد

Aug 3, 2026|ویب ڈیسک

 لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا کو کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کو قوم کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔بابر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ فاطمہ زہرا کامن ویلتھ گیمز میں تمغہ جیتنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بن گئی ہیں، جن کی یہ کامیابی ملک بھر کی خواتین کے لیے ایک روشن مثال ہے۔انہوں نے کہا کہ برسوں کی محنت، عزم اور لگن نے فاطمہ زہرا کو یہ اعزاز دلایا، اور پوری قوم کو ان کی اس شاندار کامیابی پر فخر ہے۔واضح رہے کہ فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کے 60 کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔