آسٹریلیا ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا
لندن( سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔لندن میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے۔ کپتان ہیلے میتھیوز نے 30 جبکہ دیاندرا ڈوٹن نے 26 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے ایشلے گارڈنر، جارجیا ویئرہام اور سوفیا مولینکس نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے ہدف صرف 13 اوورز میں حاصل کر لیا۔ بیتھ مونی نے شاندار ناقابل شکست 61 رنز بنائے جبکہ ایشلے گارڈنر نے 35 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔اس کامیابی کے ساتھ آسٹریلیا کی ویمن ٹیم آٹھویں مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔